پنجاب میں دھند کا راج، فلائٹ آپریشن شدید متاثر، آج بھی 8 پروازیں منسوخ

Published On 30 December,2023 12:32 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب کے مختلف شہروں میں دھند کے باعث ملکی و غیر ملکی 8 پروازیں منسوخ کردی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے مختلف شہروں میں دھند کا راج ہے جس کی وجہ سے دیگر معمولات زندگی متاثر ہونے کے ساتھ ساتھ فلائٹ آپریشن بھی شدید متاثر اور تاحال معمول پر نہ آ سکا۔

صوبے بھر میں موسم کی خراب صورتحال کے باعث مختلف ایئرپورٹس کی 8 ملکی و غیر ملکی پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں جبکہ درجنوں متاثر ہیں، دھند کے باعث 4 دن میں 100 سے زائد ملکی و غیر ملکی پروازیں آپریٹ نہ ہوسکیں۔