شدید دھند سے پی آئی اے کی پروازیں بھی متاثر: ترجمان پی آ ئی اے

Published On 27 December,2023 10:57 pm

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) ترجمان پی آئی اے کے مطابق ملک میں جاری شدید دھند کی وجہ سے پی آئی اے کی پروازیں بھی متاثر ہو گئیں۔

ترجمان قومی ایئر لائن کے مطابق پی آئی اے کی لاہور، ملتان اور سیالکوٹ سے آپریٹ ہونے والی پروازیں متاثر ہوئیں، کم حد نگاہ اور دھند میں شدت کے باعث فضائی آپریشن میں دشواری کا سامنا ہے۔

پی آئی اے ترجمان نے کہا کہ دھند کے باعث لاہور، ملتان اور سیالکوٹ کی پروازیں منسوخ، تبدیل یا تاخیر کا شکار ہوسکتی ہیں، اس موسم میں مذکورہ شہروں میں دھند کے باعث فضائی آپریشن متاثر ہو جاتا ہے۔

ترجمان نے مسافروں سے اپیل کی کہ ایئرپورٹ کیلئے نکلنے سے قبل اپنی پرواز کے بارے میں معلومات پی آئی اے کال سینٹر سے حاصل کریں، پی آئی اے اپنے معزز مہمانوں کو ہونے والی اس زحمت کے لیے معذرت خواہ ہے۔