پنجاب میں دھند کا راج، مختلف مقامات پر موٹروے ٹریفک کیلئے بند

Published On 25 December,2023 11:46 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) رات ہوتے ہی دھند نے پنجاب کے میدانی علاقوں میں راج جمانا شروع کر دیا، جس کے باعث موٹروے کو مختلف مقامات سے بند کر دیا گیا۔

موٹر وے پولیس کے ترجمان کے مطابق شدید دھند کے باعث لاہور سیالکوٹ موٹر وے بند کر دی گئی ہے جبکہ ایم فور پنڈی بھٹیاں تا عبدالحکیم انٹر چینج تک بند ہے۔

ترجمان موٹر وے کا کہنا ہے کہ شدید دھند کی وجہ سے موٹر وے ایم 5 ترنڈہ محمد پناہ انٹرچینج سے بند ہے، مسافر غیر ضروری سفر سے گریز کریں، دوران ڈرائیونگ اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں۔