لاہور: (دنیا نیوز) مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم شہباز شریف، نواز شریف، بلاول بھٹو زرداری اور صادق سنجرانی سمیت دیگر کے کاغذات نامزدگی منظور ہوگئے۔
لاہور کے حلقہ این اے 130 سے قائد مسلم لیگ ن نوازشریف کے کاغذات نامزدگی منظور ہوگئے، قصور کے حلقہ این اے 132 سے شہبازشریف سمیت 26 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور ہوگئے، فیصل آباد کے حلقہ این اے 100 سے رہنما ن لیگ رانا ثنا اللہ کے کاغذات نامزدگی بھی منظور کر لئے گئے۔
چیف آرگنائزر پاکستان مسلم لیگ ن مریم نواز شریف کے لاہور اور سرگودھا کے تمام حلقوں سے کاغذات نامزدگی منظور ہو گئے، مریم نواز نے قومی اسمبلی کے دو حلقوں این اے 119 اور این اے 120 سے کاغذاتِ نامزدگی جمع کروائے تھے، مریم نواز نے پنجاب اسمبلی کے تین حلقوں پی پی 159، پی پی 160 اور پی پی 165 اور پی پی 80 سرگودھا سے بھی کاغذاتِ نامزدگی جمع کروائے تھے۔
لاہور کے حلقہ این اے 118 سے رہنما مسلم لیگ ن حمزہ شہباز کے کاغذات نامزدگی بھی منظور ہوگئے، این اے 117 سے سردار ایاز صادق کے کاغذات نامزدگی بھی منظور کر لئے گئے، این اے 122 سے رہنما مسلم لیگ ن خواجہ سعد رفیق کے کاغذات نامزدگی بھی منظور ہوگئے، لاہور کے حلقہ این اے 128 سے رہنما پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ اور شفقت محمود کے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے گئے۔
لاہور کے حلقہ این اے 125 سے رہنما مسلم لیگ ن سیف الملوک کھوکھر کے کاغذات نامزدگی بھی منظور ہوگئے، جہلم کے حلقہ این اے 60 سے رہنما ن لیگ بلال اظہر کیانی کے کاغذات نامزدگی بھی منظور ہوگئے، ملتان کے حلقہ این اے 149 سے جاوید ہاشمی اور عامر ڈوگر کے کاغذات نامزدگی بھی منظور کر لئے گئے۔
فیصل آباد کے حلقہ پی پی 112 سے لیگی رہنما احسان افضل کے کاغذات نامزدگی بھی منظور ہوگئے، فیصل آباد کے حلقہ این اے 104 سے راجہ ریاض، رانا احسان افضل کے کاغذات منظور کر لئے گئے، بھیرہ کے حلقہ پی پی 71 سے رہنما پی پی ندیم افضل چن، رہنما ن لیگ صہیب احمد بھرتھ کے کاغذات منظور کر لئے گئے۔
جہانگیر ترین کے حلقہ این اے 149، 155 اور پی پی 227 سے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے گئے، سیالکوٹ کے حلقہ این اے 70 اور پی پی 44 سے فردوس عاشق اعوان کے کاغذات بھی منظور ہوگئے، لاہور کے حلقہ این اے 117 سے عبدالعلیم خان اور عطا تارڑ کے کاغذات بھی منظور ہوگئے۔
فیصل آباد کے حلقہ پی پی 105 سے رہنما آئی پی پی عون چودھری کے کاغذات نامزدگی منظور ہوگئے، لاہور کے حلقہ 124 سے بھی عون چودھری اور رانا مبشر اقبال کے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے گئے، جھنگ کے حلقہ این اے 109 سے شیخ وقاص اکرم، غلام بی بی بھروانہ اور محبوب سلطان کے کاغذات نامزدگی منظور ہوگئے۔
فیصل آباد کے حلقہ این اے 102 سے ن لیگ کے رہنما عابد شیر علی کے کاغذات نامزدگی منظور ہوگئے، سابق ایم این اے شیخ خرم شہزاد، پی ٹی آئی کے ملک عمر فاروق، عادل رفیع چیمہ کے کاغذات نامزدگی منظور ہوگئے۔
پی پی 98 کے ریٹرننگ آفیسر کی جانب سے فارم 32 جاری کر دیا گیا، حلقہ سے تمام 22 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے گئے، پی ٹی آئی کے سابق صوبائی وزیر علی افضل، جنید افضل ساہی، محمد افضل ساہی اور احمد افضل ساہی کے کاغذات منظورکر لئے گئے۔
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے این اے 260 سے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے گئے، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے پی بی 32 چاغی سے بھی کاغذات نامزدگی منظور ہوگئے، صادق سنجرانی بلوچستان عوامی پارٹی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑیں گے، سابق وزیراعظم کے صاحبزادے عبدالقادر گیلانی، سید جاوید علی شاہ اور رانا شاہد کے کاغذات بھی نامزدگی منظور ہوگئے، لوئر دیر کے حلقہ این اے 6 سے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کے کاغذات نامزدگی بھی منظور ہوگئے۔
کراچی کی صوبائی اسمبلی کی نشست پی ایس 107 پر 34 امیدواروں کے کاغذات منظور ہوگئے، ریٹرننگ آفیسر کی منظوری کے بعد فہرست آویزاں کر دی گئی، نادر گبول، خلیل ہوت، مولانا نورالحق، محمد یوسف کے کاغذات منظور ہوگئے، پی ایس 106 کی نشست پر 36 امیدواروں نے کاغذات جمع کروائے تھے۔
ضلع کیماڑی این اے 243 کی نشست پر 24 امیدواروں کے کاغذات درست قرار دے دیئے گئے، اس نشست پر 27 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے، کراچی کے حلقہ پی ایس 93 اور پی ایس 108 سے ڈاکٹر یاسر صدیقی کے کاغذات منظور کر لئے گئے، ایم کیو ایم کے امیدوار نعیم ناگوری کے پی ایس 108 سے کاغذات نامزدگی منظور ہوگئے۔
بانی پی ٹی آئی کے وکیل شیر افضل مروت کے دونوں حلقوں سے کاغذات منظور ہوگئے، انہوں نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 41 اور صوبائی اسمبلی کے حلقہ 105 سے کاغذات جمع کرائے تھے۔