منظور وسان کے این اے 202، پی ایس 31 اور 27 سے فارم بحال

Published On 30 December,2023 06:16 pm

خیرپور: (دنیا نیوز) پیپلزپارٹی صوبہ سندھ کے سینئر نائب صدر منظور وسان کے فارم بحال کردیئے گئے۔

منظور وسان کے تین حلقوں سے فارم بحال ہوگئے، این اے 202، پی ایس 27 اور پی ایس 31 خیرپور سے فارم بحال ہوئے، منظور وسان نے کہا کہ فارم تو تین جگہ سے بھروائے ہیں، اب پارٹی جہاں سے ٹکٹ دے گی وہاں سے الیکشن لڑوں گا، میری خواہش ہے این اے 202 سے الیکشن جیت کر بلاول بھٹو کے ساتھ اسمبلی میں بیٹھوں۔

منظور وسان نے کہا کہ نوازشریف پر کسی کا بھی ہاتھ ہو وزیراعظم نہیں بننے دیں گے، بلاول بھٹو ہی وزیراعظم بنیں گے، جو سمجھتے ہیں وہ جیتیں گے ان کا کچھ نہیں ہوگا، مخالف جب اتحاد کی بات کرتے ہیں تو مجھے ہنسی آتی ہے، کوئٹہ، ملتان، سکھر سمیت بہت سی جیلوں سے ہو کر آیا ہوں، سب کو الیکشن لڑنے کا حق ہے، سب کو الیکشن لڑنے دیا جائے۔

پیپلزپارٹی صوبہ سندھ کے سینئر نائب صدر نے کہا کہ عوام کو اور سیاسی لیڈروں کو جلد سرپرائز ملے گا۔