میری مائیں، بہنیں اور بھائی 8 فروری کو ووٹ ضرور دیں: خالد مقبول صدیقی

Published On 30 December,2023 10:22 pm

کراچی: (دنیا نیوز) ایم کیو ایم کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ میں اپنی ماؤں، بہنوں اور بھائیوں سے کہتا ہوں 8 فروری کو ووٹ ضرور دیں۔

ایم کیو ایم کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ہمیں مقافات عمل پر پورا یقین ہے، نیا سال شروع ہونے والا ہے، کوشش کرنا کہ کوئی رخنا نہ ڈال سکے، ہماری تہذیب پاکستان کی قومی تہذیب ہے۔

خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ یہ پاکستان آپ کے باپ اور دادا نے بنایا تھا، اس پاکستان کو ہم نے بہت سنبھال کر رکھنا ہے، اپنا اتحاد قائم رکھیں، 8 فروری کا دن آنے میں تھوڑے دن رہ گئے ہیں، آپ سب کو 8 فروری کی کامیابی مبارک ہو۔