لاہور سمیت پنجاب کے میدانی علاقے آج بھی دھند کی لپیٹ میں

Published On 25 December,2023 08:37 am

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور سمیت پنجاب کے میدانی علاقے آج بھی شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں۔

دھند کی وجہ سے موٹرویز سمیت بڑی شاہراہیں ٹریفک کیلئے بند کر دی گئی ہیں جس کے باعث ٹریفک متاثر ہوئی ہے۔

ترجمان کے مطابق موٹروے ایم 2 لاہور سے شیخوپورہ تک بند کر دی گئی جبکہ موٹروے ایم تھری فیض پور سے رجانہ تک بند ہے۔

شدید دھند کی وجہ سے ایم 4 عبدالحکیم سے پنڈی بھٹیاں تک اور ایم فائیو شیر شاہ سے ظاہر پیر تک بند کی گئی ہے، لاہور سیالکوٹ موٹر وے بھی ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند ہے۔

ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ روڈ یوزرز آگے اور پیچھے دھند والی لائٹس کا استعمال کریں، غیر ضروری سفر سے اجتناب کیا جائے، تیز رفتاری سے پرہیز کریں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں، روڈ یوزرز معلومات اور مدد کیلئے ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کریں۔