کراچی: (دنیا نیوز) گلستان جوہرمیں مدرسہ نورانی اسلامک سینٹر کے مہتمم اور پاکستان علماء ایسوسی ایشن کے رکن مولانا مفتی صوفی عبدالقیوم نقشبندی کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق مولانا نماز فجر کی ادائیگی کے بعد گھر واپس آ رہے تھے جب ان پر فائرنگ کی گئی، مقتول کو موٹرسائیکل سوار 2 افراد نے نشانہ بنایا۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک ملزم نے موٹر سائیکل سے اتر کر قریب سے سر میں گولی ماری، ملزمان نے کچھ لوٹنے کی کوشش نہیں کی نہ ہی مقتول کو مزاحمت کا موقع دیا۔