کراچی: (ویب ڈیسک) معمولی رنجش ایک اور قیمتی جان لے گئی، بنارس میں گھریلو تنازع پر بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی کا گلا کاٹ کر اسے بے رحمی سے قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق یہ واقعہ پیر آباد تھانے کے علاقے بنارس فرنٹیئر کالونی میں پیش آیا، مقتول کو اس کے بڑے بھائی گل زادہ نے گھر کی بیسمنٹ میں بنائے گئے گودام میں تیز دھار آلے سے قتل کیا۔
واقعہ کے اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی، مقتول کی شناخت لعل زادہ ولد خان زادہ کے نام سے ہوئی جس کی عمر 42 سال بتائی گئی ہے، پولیس نے لاش کو عباسی شہید ہسپتال منتقل کر دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے وقت گھر میں قاتل اور مقتول کےعلاوہ کوئی بھی موجود نہیں تھا، ملزم نے گھریلو تنازع پر اپنے چھوٹے بھائی کو قتل کیا، ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔