بچوں کی لڑائی میں بڑے کود پڑے، نوجوان جاں بحق

Published On 17 March,2023 11:57 pm

شکرگڑھ: (دنیا نیوز) نواحی گاؤں خدائی پور میں بچوں کی لڑائی میں بڑے بھی کود پڑے جس سے ایک نوجوان جان کی بازی ہار گیا۔

تفصیلات کے مطابق کھیل کود میں بچوں کی آپس میں جھڑپ ہو گئی جس میں بڑوں نے گھس کر چھریوں سے حملہ کر دیا، واقعہ میں بچے سمیت 4 افراد زخمی ہوئے۔

پولیس کے مطابق چھریوں کے وار سے ایک نوجوان جان کی بازی ہار گیا جس کی لاش کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، پولیس نے خاتون سمیت 4 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی کا آغاز کر دیا۔