مردان: (دنیا نیوز) تخت بھائی میں ساس نے فائرنگ کر کے بہو کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق ساس اپنی بہو کے جھگڑوں سے تنگ تھی، ملزمہ نے بہو کو قتل کرنے کے بعد آلہ قتل سمیت خود کو پولیس کے حوالے کر دیا۔
پولیس کا مزید کہنا ہے کہ وقوعہ کے وقت بہو بازار میں تھی، ساس نے پیچھا کر کے اسے فائرنگ کا نشانہ بنایا، واقعہ میں مقتولہ کے دو بچے معجزانہ طور پر بچ گئے۔