ژوب: (دنیا نیوز) مسلح افراد کی اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں 7 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
یہ واقعہ مرغہ کبزئی کے علاقے غورلم کے مقام پر پیش آیا، اندھا دھند فائرنگ سے احمد کبزئی سمیت اس کے 6 ساتھی جاں بحق ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق احمد کبزئی اپنے ساتھیوں کے ہمراہ کہیں جا رہے تھے جب غورلم کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے انہیں نشانہ بنایا گیا، مقتولین دو گاڑیوں میں سوار تھے۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ضلعی انتظامیہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، انتظامیہ کی جانب سے لاشوں کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔