شکارپور: (دنیا نیوز) زمین کے تنازع پر ہنستے بستے گھر میں صف ماتم بچھ گئی، مخالفین نے دو سگے بھائیوں کو فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ شکارپور کے نواحی گاؤں میاں صاحب میں پیش آیا جہاں 3 بھائی پیشی پر جا رہے تھے کہ اچانک مخالفین نے ان پر فائرنگ کر دی۔
ملزمان کا زمین پر پرانا تنازع چل رہا تھا، واقعہ میں ایک بھائی شدید زخمی بھی ہوا ہے جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔