پاکپتن: (دنیا نیوز) محبت کی شادی پر پیدا ہونے والے تنازع پر ملزمان نے گولیاں مار کر نوجوان کی جان لے لی۔
پولیس ذرائع کے مطابق یہ واقعہ گاؤں جوایا مل کے قریب پیش آیا، مقتول عدالت پیشی پر آ رہا تھا جب ملزمان نے تعاقب کر کے اسے نشانہ بنایا۔
مقتول کی لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، مقتول نے ایک سال قبل مخالفین کی ہمشیرہ سے محبت کی شادی کی تھی۔