مہنگائی کا سیلاب کیسے آیا، جے آئی ٹی بنائی جائے، جاوید لطیف

Published On 20 February,2023 12:42 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما جاوید لطیف نے مہنگائی پر جے آئی ٹی بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج اگر منصفانہ فیصلے نہ کیے گئے تو بہت دیر ہوجائے گی، آج بھی وقت ہے سنبھل جائیں۔

اپنے ایک بیان میں لیگی رہنما جاوید لطیف نے کہا کہ ہم نے اپنی قربانی ریاست کیلئے دی تھی، قومی جماعتیں ریاست پر قربان ہونے کیلئے بنتی ہیں، آج اپنی ذات کیلئے ریاست کو قربان کیا جا رہا ہے، آج جو آڈیو، ویڈیو آ رہی ہیں کیا ان کیلئے جے آئی ٹی نہیں بن سکتی۔

انہوں نے کہا آج ہر بستی میں آگ سلگ رہی ہے، عمران خان آگ پر پٹرول چھڑکنے کیلئے بے تاب ہیں، عمران خان اداروں سے اپنی مرضی کے مطابق فیصلے چاہتے ہیں، عمران خان پر حملے کی شفاف تحقیقات ہونی چاہئیں لیکن کیا لوگ نہیں جانتے کہ پلستر کیسے لگا، لوگ جانتے ہیں کہ پلستر اتنی دیر نہیں رہتا۔