اسلام آباد: (دنیا نیوز) سابق وزیر داخلہ بریگڈیئر (ر) اعجاز شاہ نے کہا ہے کہ میرے خیال سے مزید گرفتاریاں ہوں گی، ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے۔
سابق وزیر داخلہ کا ملکی موجودہ صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ یہ سب ہونا ہی تھا، میں نے مشورہ دیا تھا کہ اسمبلیاں تحلیل نہ کی جائیں، اب ہمیں لڑنا ہوگا۔
اعجاز شاہ نے کہا کہ لڑائی جھگڑا کرنا اپوزیشن کا کام ہے نہ کہ گورنمنٹ کا، گورنمنٹ تو چاہتی ہے امن قائم ہو۔