پاک بحریہ کا کراچی میں حالیہ بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف آپریشن جاری

Published On 12 July,2022 02:56 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پاک بحریہ کا کراچی میں حالیہ بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ کرِیکس ایریاز میں بھی ریلیف آپریشن جاری ہے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کے جوانوں نے مختلف علاقوں میں گھروں سے کھڑا پانی نکالنے میں مقامی افراد کی مدد کی۔ پاک بحریہ سول انتظامیہ کی درخواست پر علاقے میں موجود ہے اور آپریشن مدد کے تحت صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے۔

پاک بحریہ کے تمام فِیلڈ یونٹس کو کسی بھی ہنگامی صورتحال میں لوگوں کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔