ٹانک: (دنیا نیوز) ٹانک کے نواحی علاقوں پانی اور دیگر دیہاتوں میں سیلابی ریلہ داخل ہو گیا جس سے متعدد گھر منہدم اور دوافراد جاں بحق ہو گئے۔ چھتیں دیواریں گرنے سے متعدد افراد زخمی بھی ہوئے۔ پاک فوج اور ضلعی انتظامیہ کے ریلیف آپریشن کے ذریعے سیلاب میں پھنسے تمام افراد کو ریسکیو کر لیا۔
ٹانک کے نواحی گاؤں پائی،نندور اور دیگر دیہاتوں میں سوموار کے روز داخل ہونے والی سیلابی ریلےنے تباہ کاریاں مچا دیں، متعدد گھر منہدم ہوگئے سیلابی ریلے کا پانی گھروں میں داخل ہو گیا۔ ریلے کی اطلاع ملتے ہی پاک فوج اور ایف سی ساؤتھ کے جوان امدادی کاروائیوں میں حصہ لینے پہنچ گئے۔
ریسکیو آپریشن اور تمام امدادی سرگرمیوں کی نگرانی سیکٹر کمانڈر ایف سی ساوتھ بریگئڈیر تنویر حسین اور کمانڈنگ آفیسر 25 سندھ رجمنٹ نے خود کی۔پاک فوج اور ایف سی ساوتھ کی امدادی ٹیموں نے انتہائی متاثرہ علاقوں سے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا، پاک فوج کے جوانوں نے امدادی کاروائیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور ریسکیو 1122 کی کیچڑ میں پھنسی ایمبولینسیزز کو بھی بحفاظت نکال لیا.
ادھر ضلعی انتظامیہ کی طرف سے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر شوکت اقبال نے بھی عملی طور پر امدادی کاروائیوں کی نگرانی کی۔