اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم نے کہا ہے کہ براہ راست منتخب تحصیل ناظم گورننس کو بہتر بنائیں گے، ایسے نظام سے مستقبل کے لیڈرز تیار ہوں گے۔
وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا بلدیاتی الیکشن پر شور شرابہ کیا جا رہا ہے، کسی کو احساس نہیں کہ یہ انتخابات جدید اور تبدیل شدہ نظام کی شروعات ہیں، ایسا نظام کامیاب جمہوریت میں ہوتا ہے، 74 سالہ تاریخ میں پہلی بار ہمارے پاس با اختیار بلدیاتی نظام ہے۔
Amidst the noise over KP LG elec, no one realises these elections are start of modern, devolved LG system as exists in successful democracies. Directly elected Tehsil nazims will improve governance & create future ldrs. Ist time in our 74-yr history we have an empowered LG system
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) December 22, 2021
دوسری جانب خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں شکست کے بعد وزیراعظم کی طلبی پر وزیراعلیٰ محمود خان اسلام آباد پہنچ گئے۔ وزیراعلی خیبر پختونخوا بلدیاتی انتخابات کے نتائج پر وزیراعظم کو بریف کریں گے۔ ذرائع کے مطابق الیکشن میں کہاں کہاں اور کیوں شکست ہوئی، رپورٹ دیں گے۔ وزراء کے حلقوں میں شکست کی جوہات پر غور ہوگا۔ انتخابات میں ساتھ نہ دینے والے ارکان پارلیمنٹ اور سینیئر رہنماؤں کی نشاندہی کی جائے گی۔ ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالے سے بھی وزیراعظم کو آگاہ کیا جائے گا۔ وزیراعظم اگلے مرحلے کی حکمت عملی کے لیے گائیڈ لائنز دیں گے۔