اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے خیبر پختونخوا بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں غلطیاں کیں جن کی قیمت بھی چکائی۔
وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ غلط امیدواروں کا انتخاب شکست کی بڑی وجہ بنا، لوکل باڈی الیکشن کی حکمت عملی کی خود نگرانی کروں گا۔ آئندہ انتخابات میں تحریک انصاف مضبوط ہو کر سامنے آئے گی۔
PTI made mistakes in 1st phase of KP LG elections & paid the price. Wrong candidate selection was a major cause. From now on I will personally be overseeing PTI s LG election strategy in 2nd phase of KP LG elections & LG elections across Pak. InshaAllah PTI will come out stronger
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) December 21, 2021
واضح رہے کہ خیبر پختونخوا بلدیاتی الیکشن میں پی ٹی آئی کو بڑا جھٹکا لگا ہے، میئر کی تین سیٹیں جے یو آئی اور ایک اے این پی لے اڑی۔ سٹی میئر اور تحصیل چیئرمین کی 64 میں سے 58 نشستوں کے رزلٹ آئے ہیں، جے یوآئی ف کی 21 نشستوں کے ساتھ پہلی اور پی ٹی آئی کی 14نشستوں کے ساتھ دوسری پوزیشن ہے، اے این پی کی سات اور ن لیگ کی تین سیٹیں، جماعت اسلامی دو ، پیپلزپارٹی اور تحریک اصلاحات کی ایک ایک نشست جبکہ نو آزاد امیدوار بھی فتح یاب ہوئے ہیں۔