اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان کو ازبکستان کے صدر نے ٹیلیفون رابطہ کیا، جس میں دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات میں پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔
ازبکستان کے صدر نے وزیراعظم کی طرف سے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرلی۔ ازبک صدر کے دورے سے مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون فروغ پائے گا۔
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ مشترکہ اہداف کے حصول کیلئے مختلف شعبوں میں بھرپور صلاحیت سے مستفید ہونا ہے، ترجیحی تجارتی معاہدے کے ذریعے دو طرفہ معاشی تعلقات کو فروغ دینے کی ضرورت ہے، افغانستان میں امن و استحکام سے خطے کے ملکوں کے درمیان رابطے مربوط ہونگے اور خوشحالی آئے گی۔