اسلام آباد: (دنیا نیوز) افغانستان میں طالبان کی کامیابیوں پر وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ افغان حکومت کو 2 ہزار ارب ڈالر دیئے گئے، وہ کہاں گئے، زمین کھا گئی یا آسمان نگل گیا ؟ اتنے پیسہ لگنے کے بعد افغان فوج پتوں کی طرح کیوں بکھر رہی ہے؟۔
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ طالبان کے آٹھویں صوبے پر قبضے کے بعد افغانستان اور امریکی عوام کو افغانستان کے موجودہ حکمرانوں کے سامنے سوال رکھنا چاہئے۔
With 8th province falling to Taliban,People of Afghanistan and people of USA must Question So called leadership of Afghanistan where 2 Trillion USD vanished that they received to build Afghan National Army? How come all ministers and generals became billionaires but
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) August 11, 2021
People of Afghanistan are suffering due to poverty? Who is responsible for these sufferings? Corruption of Leadership drowns the nations and Afghanistan is an example of that..
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) August 11, 2021
فواد چودھری کا کہنا تھا کہ یہ کیا ہے کہ افغانستان کے عوام تو غربت میں پس رہے ہیں لیکن افغانستان کے سیاستدان اور جرنیل ارب پتی ہیں، ان تمام کے بیرون ملک اربوں کے اثاثے ہیں، کرپشن کس طرح قوموں کو غرق کر دیتی ہے، افغانستان اس کی مثال ہے۔