'ماضی میں جنگیں طاقت کے زور پر لڑی جاتی تھیں، اب رائے عامہ پر لڑی جاتی ہیں'

Published On 10 August,2021 10:40 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) فواد چودھری نے کہا ہے کہ ماضی میں جنگیں طاقت کے زور پر لڑی جاتی تھیں، اب رائے عامہ کی جنگ لڑی جاتی ہے، اپنا نکتہ نظر دنیا کے سامنے پیش کرنے اور میڈیا میں ترقی کیلئے ڈیجیٹا میڈیا پر توجہ دینا ہوگی۔

وفاقی وزیر وزیر اطلاعات فواد چودھری نے این ڈی یو کی نیشنل میڈیا ورکشاپ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا کا منظرنامہ کافی حد تک وسعت اختیار کر چکا ہے، ڈیجیٹا ایڈورٹائزمنٹ 25 ارب روپے تک پہنچ گئی ہے، فیس بک اور گوگل نے پاکستان سے 7.5 ارب روپے کے اشتہارات کا بزنس کیا، میڈیا میں ٹیکنالوجی سے بعض جگہ ملازمتیں ختم ہوئیں اور کچھ نئی پیدا ہوئیں۔