اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کی بنیادی ذمہ داری سول انتظامیہ کی ہے، فوج کو ایس او پیز پر عمل درآمد میں مدد کیلئے طلب کیا گیا ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چودھری حسین نے اتوار کو اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ کورونا کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے شہریوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ کورونا ایس او پیز کی پابندی کریں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کے صحت سے منسلک محکمے اس ضمن میں تمام ممکن اقدامات اٹھا رہے ہیں۔
کرونا کی صورتحال سے نبٹنے کیلئے شہریوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ کرونا SOP’s کی پابندی کریں حکومت کے صحت سےمنسلک محکمے اس ضمن میں تمام ممکن اقدامات لے رہے ہیں SOP’s پر عمدرآمد کیلئے فوج کی مدد طلب کی گئ ہے لیکن بنیادی طور پر شہری اورسول انتظامیہ کرونا SOP,s پرعملدرآمد کی ذمہ دار ہے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) April 25, 2021
ان کا کہنا تھا کہ کورونا کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے شہریوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ ایس او پیز کی پابندی کریں۔ حکومت کے صحت سے منسلک محکمے اس ضمن میں تمام ممکن اقدامات لے رہے ہیں۔
فواد چودھری نے لکھا کہ ایس او پیز پر عمدرآمد کیلئے فوج کی مدد طلب کی گئی ہے لیکن بنیادی طور پر شہری اور سول انتظامیہ کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کی ذمہ دار ہے۔