اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا پر 2 کروڑ ماسک بیرون ملک سمگل کرنے کا الزام سامنے آیا ہے۔
ینگ فارماسسٹ ایوسی ایشن نے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت پر 2 کروڑ ماسک سمگل کرانے کا الزام عائد کیا ہے۔ فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے ڈاکٹر ظفر مرزا اور ڈپٹی ڈائریکٹر ڈریپ غضنفر علی کے خلاف تحقیقات شروع کردیں۔
ینگ فارماسسٹ ایویسی ایشن نے شکایت کی کہ ڈاکٹر ظفر مرزا نے غضنفر علی کی ملی بھگت سے ماسک سمگل کرائے۔ ایف آئی اے حکام نے شکایت پر کارروائی شروع کردی ہے جبکہ معاملے پر ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے نے ڈائریکٹر نارتھ اسلام آباد سے15 دن میں رپورٹ طلب کرلی۔
ڈاکٹر معین مسعود کا کہنا ہے کہ ماسک سمگلنگ کی تحقیقات کیلئے ابتدائی کارروائی کا آغاز کردیا۔