لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کے مشہور اداکار و میزبان احسن خان کرونا وائرس پر قابو پانے کے لیے قومی محاذ بنانے پر زور دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق احسن خان نے فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں دنیا بھر میں کرونا وائرس کے متاثرین اور ہلاکتوں کے حوالے سے معلومات شیئر کیں اور لکھا کہ صرف پاکستان کے علاوہ تمام ممالک نے ایمرجنسی نافذ کردی ہے، ہمیں اب سنجیدہ اقدامات اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔
اداکار نے کہا کہ عوامی اجتماعات کو فی الحال بند کریں، تعلیمی ادارے بند کیے جائیں، کرونا کے خلاف قومی محاذ بنائے بغیر قابو پانا ممکن نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر کسی کے علم میں ہے کہ کوئی فیملی ان دنوں بیرون ملک سے آئی ہے تو ان کو درخواست کریں وہ اپنا چیک اپ کروائیں۔