سڈنی: (ویب ڈیسک) آسٹریلیا کے فاسٹ باؤلر کین رچرڈسن کو کرونا وائرس سے مشتبہ قرار دے کر ہوٹل میں تنہا کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق فاسٹ باؤلر چند روز قبل ہی دورہ جنوبی افریقا مکمل کر کے وطن لوٹا تھا اور اس دوران ان کی طبیعت خراب ہونے پر کروانا وائرس کا شبہ ظاہر کیا گیا۔
انہیں مقامی ہوٹل منتقل کیا گیا جہاں ان کے کمرے کو قرنطینہ قرار دے کر آئیسولیٹ کر دیا گیا۔
اس دوران کین رچڑڈسن کے مختلف ٹیسٹ لیے گئے جس کی رپورٹس موصول ہو گئی ہیں، آسٹریلوی کرکٹ حکام کا کہنا ہے کہ فاسٹ بولر کا کرونا وائرس ٹیسٹ منفی آیا ہے جس کے بعد انہیں مہلک وبا سے کلیئر قرار دے دیا گیا ہے۔
کرونا وائرس ٹیسٹ کلیئر ہونے پر کین رچرڈسن کو دوبارہ سے ٹیم جوائن کرنے کی اجازت مل گئی ہے اور وہ نیوزی لینڈ کے خلاف سڈنی میچ کے لیے دستیاب ہوں گے۔
آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے مابین اگلا ون ڈے میچ اتوار کو سڈنی میں ہوگا، یہ میچ بھی بغیر شائقین کے کھیلا جائے گا۔