اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر اعظم عمران خان سے وزیر قانون فروغ نسیم نے ملاقات کی جس میں اہم قانونی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم آفس میں ہونے والی ملاقات میں وزیر قانون فروغ نسیم نے وزیراعظم کو سپریم کورٹ میں جاری حکومتی کیسز سے متعلق آگاہ کیا، ملاقات میں قانونی اور عدالتی اصلاحات سے متعلق پارلیمنٹ میں ہونے والی قانون سازی سے متعلق بھی مشاورت کی گئی۔