لاہور: (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کی طرف سے اقلیتیوں کے بارے میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر دیئے گئے بیان پر اداکارہ نیمل خاور نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے خیر مقدم کیا ہے۔
سابق اداکارہ اور حمزہ علی عباسی کی اہلیہ نیمل خاور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیراعظم عمران خان کے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ٹویٹ کیے گئے ایک ٹویٹ پر ری ٹویٹ کیا ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ میں اپنے لوگوں کو خبر دار کر رہا ہوں کہ ملک میں رہنے والی اقلیتیوں کے خلاف کسی بھی قسم کی کوئی حرکت کی گئی تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
I want to warn our people that anyone in Pakistan targeting our non-Muslim citizens or their places of worship will be dealt with strictly. Our minorities are equal citizens of this country.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) February 26, 2020
وزیراعظم کا ٹویٹ پر مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں رہنے والی اقلیتیوں کی عبادت گاہوں کو بھی نشانہ نہ بنایا جائے۔ ورنہ سخت ایکشن لیا جائے گا کیونکہ ہمارے ملک میں رہنے والی تمام اقلیتیں برابر کے شہری ہیں۔
This man is our Pride! @ImranKhanPTI https://t.co/QZMMSM4sZE
— Naimal Khawar Khan (@Naimalkhawarr) February 26, 2020
اداکارہ نیمل خاور نے وزیراعظم کے اس ٹویٹ پر ری ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ یہ شخص (عمران خان) ہمارا فخر ہے۔