کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے کورنگی کے مختلف علاقوں میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے، لوگوں کو گھروں اور مسجدوں میں پانی کی قلت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
کورنگی نمبر 4، ساڑھے پانچ سو کوارٹر اور 36 سی میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے شہری پریشان ہوگئے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ رات گئے بجلی جانا معمول بن گیا۔ انہوں نے سحری کے اوقات میں بھی بجلی بندش کی شکایت کی جبکہ ملیر، قائدآباد، سمن آباد، سہراب گوٹھ، نیو کراچی، نارتھ کراچی سمیت دیگر علاقوں میں میں بھی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔
کئی کئی گھنٹے کی لوڈشیڈنگ نے سحری میں شہریوں کو پریشان میں مبتلا کر رکھا ہے۔