کراچی: (دنیا نیوز) صوبہ سندھ کے علاقے شکار پور میں بھی ایچ آئی وی (ایڈز) وبائی صورتحال اختیار کرنے لگا ہے۔ ایچ آئی وی ایڈز کے مزید 4 کیسز سامنے آٓ گئے ہیں۔
ڈی ایچ او ہیلتھ شکار پور ڈاکٹر شبیر شیخ کا کہنا ہے کہ یوسی کرن، ڈکھن اور قاضی پٹی کے مختلف گاؤں کے 800 افراد کی سکریننگ کی گئی ہے۔ سب سے پہلے یوسی کرن کے گاؤں سارنگ شر میں دو بھائیوں کو ایڈز ظاہر ہوئی۔ 2 سالا رقعیہ، 2 سالا انیس سومرو، 10 سالہ رابیل شاہ اور 9 ماہ کے حارث سمیت مزید 14 افراد کو ایچ آئی وی (ایڈز) کی تصدیق ہو گئی ہے۔
ضلع بھر میں ایچ آئی وی (ایڈز) پازیٹو کے مریضوں کی تعداد 27 ہو گئی ہے۔ ضلع بھر میں مزید کیسز ظاہر ہونے کا خدشہ ہے۔ اس کیلئے ڈینٹل کلینکس اور عطائی ڈاکٹروں کو بھی چیک کیا جائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ ایڈز سکریننگ میں دشواریوں کا سامنا ہے کیونکہ کٹس کی شارٹیج ہے، کٹس کیلئے اتھارٹیز کو لکھا ہے لیکن تاحال کوئی ریسپانس نہیں ملا ہے۔