اپوزیشن اپنے لئے خود گڑھا کھود رہی ہے: شیخ رشید

Last Updated On 20 May,2019 08:29 pm

کراچی: (دنیا نیوز) شیخ رشید نے کہا ہے کہ اپوزیشن اپنے لئے خود گڑھا کھود رہی ہے، ایسا نہ ہو ضمانتوں کی بھی گنجائش نہ رہے، عمران خان لوٹ مار کرنے والوں کو این آر او دینے کو تیار نہیں، مہنگائی کی ذمہ دار سابق حکومتیں ہیں، سندھ حکومت نے سندھ کو ایڈزستان بنا دیا ہے۔

وزیر ریلوے شیخ رشید نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے چہروں پر گھبراہٹ نہیں، گھبرا وہی رہے ہیں جو این آر او کے گندے انڈے ہیں، سندھ کو ایڈستان بنا دیا گیا۔ انہوں نے کہا چین کی سرمایہ کاری سے کراچی سرکلر ریلوے مکمل کریں گے، کراچی سرکلر ریلوے سی پیک کے تحت مکمل کیا جائے گا، ملک میں مہنگائی سابقہ حکومتوں کی غلط پالیسیوں کے باعث ہے، ان کے پاس مہنگائی میں کمی کی تجویز ہے تو دیں، غور کریں گے۔