اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے واضح کیا کہ ای سی ایل سے نام نکالنا صرف ایک بار کی سہولت ہے، نیب کو خدشہ ہوا کہ کوئی بیرون ملک جا کر واپس نہیں آئے گا تو وہ دوبارہ نام شامل کرنے کی درخواست کر سکتی ہے۔
وفاقی کابینہ نے سپریم کورٹ کے حکم پر پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکالنے کی منظوری دے دی ہے۔
فیصلے کے بعد وزیراعظم کے مشیر برائے احتساب بیرسٹر شہزاد اکبر نے مختلف نکات کی وضاحت ک اور واضح کیا کہ ای سی ایل سے نام نکالنا صرف ایک بار کی سہولت ہے، نیب کو خدشہ ہوا کہ کوئی بیرون ملک جا کر واپس نہیں آئے گا، تو وہ دوبارہ نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی درخواست کر سکتی ہے۔
بیرسٹر شیزاد اکبر نے واضح کیا کہ بلاول بھٹو اور مراد علی شاہ کے نام جعلی اکاؤنٹس کیس سے ڈیلیٹ نہیں ہوں گے تاہم سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق دونوں کا نام ای سی ایل سے نکال دیا جائے گا۔