اسلام آباد: (دنیا نیوز) بلاول ہاؤس کراچی کے نوکر بھی ارب پتی بن گئے، ایف آئی اے نے ارب پتی ملازم کو کھوج نکالا، منی لانڈرنگ جے آئی ٹی نے لینڈ یوٹیلائزیشن کو خط لکھ دیا۔
جے آئی ٹی نے لینڈ یوٹیلائزیشن کو لکھے گئے خط میں کہا کہ ائیرپورٹ کے قریب 7 ایکڑ زمین عبد الجبار کو کیسے الاٹ کی گئی، پابندی کے باوجود 7 ایکڑ زمین بلاول ہاؤس کے ملازم کو کیسے ریگولرائز کر دی، عبدالجبار کو دی گئی زمین کی ادائیگی جعلی بینک اکاؤنٹ سے کی گئی۔
ایف آئی اے کے مطابق، گلستان جوہر صفورا کی زمین کی مالیت 5 ارب سے زائد ہے، پابندی کے باوجود زمین پہلے الاٹ ہوئی پھر ریگولرائز بھی ہوگئی۔