کوئٹہ: وزیراعظم عمران خان کی بلوچستان کابینہ سے ملاقات

Last Updated On 06 October,2018 09:23 pm

کوئٹہ: (دنیا نیوز) وزیراعظم کی بلوچستان کی کابینہ سے ملاقات ختم، ملاقات میں وزیراعلیٰ بلوچستان، وفاقی وزراء، چیف سیکرٹری موجود تھے۔ وزیر اعظم کو بلوچستان میں جاری منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔

کوئٹہ میں وزیراعظم عمران خان کی بلوچستان کی کابینہ سے ملاقات ختم ہوگئی، ملاقات میں وزیراعلیٰ بلوچستان، وفاقی وزراء، چیف سیکرٹری موجود تھے۔وزیراعظم کو بلوچستان میں جاری منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔ کابینہ نے وزیراعظم کو صوبے کے مالی بحران سے بھی آگاہ کیا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کا کہنا تھا کہ عوام کے صوبائی اور وفاقی حکومت سے توقعات وابستہ ہیں، اگر کچھ نہ کر کہ دکھایا تو عوام پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔ بلوچستان قدرتی وسائل سے مالا مال ہے، جس کے ثمرات عوام کو ملنے چاہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ماضی کی ناقص منصوبہ بندیوں سے بلوچستان کے عوام میں احساس محرومی بڑھا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے عوام سے وہی وعدہ کریں گے جو پورا کرسکیں۔ کچھی کنال فیز ٹو اور فیز تھری کو جلد مکمل کریں گے، اس منصوبے کے لیے اے ڈی پی سے بھی قرض لینا پڑا تو لیں گے۔ سی پیک میں بلوچستان کو پورا حق دیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تجربہ کار سیاست دانوں نے قرض چڑھا کر ملک کو مشکلات میں دھکیلا ہے، مشکل وقت سے ضرور نکلیں گے۔