عمران خان نااہلی کیس: حنیف عباسی کی نظرثانی درخواست سماعت کیلئے مقرر

Last Updated On 06 October,2018 07:19 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپریم کورٹ نے وزیراعظم عمران خان کی نااہلی کے معاملے پر مسلم لیگ ن کے رہنماء حنیف عباسی کی نظرثانی درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی۔

سپریم کورٹ کی جاری کردہ کاز لسٹ کے مطابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ 10 اکتوبر کو حنیف عباسی کی نظرثانی درخواست کی سماعت کرے گا۔ سپریم کورٹ نے وزیراعظم عمران خان کو نااہل قرار دینے کی حنیف عباسی کی درخواست خارج کردی تھی جس پر انھوں نے نظرثانی درخواست دائر کر رکھی ہے۔ سپریم کورٹ نے سماعت کے لیے فریقین کو نوٹسز جاری کر دیے ہیں۔