کوئٹہ: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پرکوئٹہ پہنچ گئے، جہاں وہ صوبے میں ترقیاتی منصوبوں سے متعلق اجلاس کی صدارت کریں گے۔
کوئٹہ آمد پر وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے وزیراعظم کا استقبال کیا، وزیراعظم دورہ کوئٹہ میں بلوچستان کی صوبائی کابینہ کے اراکین سے ملاقات کریں گے، وہ صوبے میں ترقیاتی منصوبوں سے متعلق اجلاس کی صدارت کریں گے۔
وزیراعظم کوئٹہ میں پارلیمنٹیرینز اورسول سوسائٹی کے نمائندوں سے بھی ملاقات کریں گے، وفاقی وزیراطلاعات و نشریات، وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی، وزیرمملکت داخلہ، معاونین خصوصی برائے میڈیا اور سیاسی امور بھی ہمراہ ہیں۔