پنجاب:بلدیاتی نظام کے ڈھانچے کے مزید خدو خال جاری

Last Updated On 25 September,2018 03:49 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب کے نئے بلدیاتی نظام پر مشاورت مکمل کرلی گئی، صوبائی حکومت نے نئے نظام کے مزید خدو خال جار ی کر دیئے۔

وزیر بلدیات عبد العلیم خان کی زیرصدارت اجلاس میں نئے بلدیاتی نظام کا حتمی جائزہ لیا گیا ہے، سیکرٹری بلدیات نے سینئر وزیر کو بلدیاتی نظام بارے بریفنگ دی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ دیہات میں ویلج کونسل اور شہروں میں نیبرھڈ کونسلز بنیں گی، ہر کونسل 3 منتخب اور 3 مخصوص نمائندوں پر مشتمل ہو گی، اختیارات کی واضح تقسیم کی جائے گی اور کہیں اوورلیپنگ نہیں ہو گی۔

سینئر وزیر عبد العلیم خان کا اجلا س سے خطاب میں کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات پارٹی نہیں پذیرائی کی بنیاد پر ہوں گے، ما ضی کے وزیر اعلیٰ کے اختیارات اب ہر شہر کے مئیر کے پاس ہوں گے، پہلی مرتبہ پنجاب حکومت کے ترقیاتی فنڈز بلدیاتی نمائندوں کو دینے جا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مئیر اور ڈپٹی میئر کا انتخاب براہ راست اور جماعتی بنیادوں پر ہو گا، کم سے کم آبادی پر منتخب کونسلر کو بھی لاکھوں روپے کے فنڈز دیں گے، بلدیاتی نظام شہری اور دیہی تقسیم پر مشتمل ہو گا۔

عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ نئے بلدیاتی نظام کی حتمی منظوری وزیراعظم عمران خان دیں گے۔