جھنگ: پولیس موبائل کی ٹکر سے نوجوان جاں بحق

Last Updated On 24 September,2018 08:19 pm

جھنگ: (دنیا نیوز) جھنگ میں پولیس موبائل کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا، ورثاء نے لاش ڈی ایچ کیو ہسپتال کے باہر رکھ کر احتجاج کیا۔

تفصیلات کے مطابق جھنگ میں پولیس موبائل کی ٹکر سے نوجوان جاں بحق ہوگیا، افسوسناک واقعہ محلہ پنڈی میں پیش آیا۔ جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت صداقت کے نام سے ہوئی۔ ورثاء نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کے باہر لاش رکھ کر مظاہرہ کیا، جس سے گوجرہ روڈ پر ٹریفک معطل ہوگئی۔

مظاہرین نے الزام لگایا کہ شراب کے نشے میں دھت پولیس اہلکاروں نے گھر سے باہر نکلتے صداقت کی موٹر سائیکل کو جان بوجھ کر ٹکر ماری۔ پولیس کارروائی سے غیر مطمئن ہیں ملوث اہلکاروں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے گرفتار کیا جائے۔