'پتر سرور تسی لوکاں نوں وکھا دتا اے تبدیلی آگئی اے '

Last Updated On 24 September,2018 09:47 am

لاہور ( روزنامہ دنیا) 'پتر سرور تسی لوکاں نوں وکھا دیتا اے ملک وچ تبدیلی آگئی اے' گور نر ہاؤس میں بزرگ خاتون نے گور نر چوہدری محمد سرور کو گلے لگا لیا، لمبی عمر کیلئے بھی دعا کرتی رہی۔

تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز گور نر ہاؤس عوام کیلئے کھولے جانے کے موقعہ پر عوام کی کثیر تعداد گور نر ہاؤس کو دیکھنے کیلئے گورنر ہاؤس پہنچی۔

اس موقعہ پر سیالکوٹ سے آنیوالی بزرگ خاتون اماں صغریٰ نے گور نر پنجاب چوہدری محمد سرور کو پیار سے گلے لگا یا اور پنجابی میں گفتگو کرتے ہوئے گور نر ہاؤس عوام کیلئے کھولنے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ‘‘پتر سرور تسی لوکاں نوں وکھا دیتا اے ملک وچ تبدیلی آگئی اے ’’جس پرگور نر پنجاب نے انکا شکریہ ادا کیا اور کچھ دیر ان سے باتیں کرتے رہے۔