پی ٹی آئی وفد کی ایاز صادق سے ملاقات،تحفظات دور کرنیکی یقین دہانی

Last Updated On 12 August,2018 03:11 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) تحریک انصاف نے مسلم لیگ ن کو الیکشن سے متعلق تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرا دی، ایاز صادق کہتے ہیں پی ٹی آئی چاہتی ہے حکومت اور اپوزیشن معاملات مشاورت سےچلائیں۔ فواد چودھری نے کہا ہے کہ حکومت اوراپوزیشن ساتھ نہیں چلیں گے تو نظام آگے نہیں بڑھے گا۔ احتساب آئین پاکستان کا حصہ ہے اس پر کسی کو اعتراض نہیں۔

تحریک انصاف کے وفد نے اسلام آباد میں سپیکر ایاز صادق سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی، پی ٹی آئی وفد نے ایاز صادق کوعمران خان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی دعوت دی۔ اس موقع پرورکنگ ریلیشن شپ پر بھی گفتگو کی۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں ایاز صادق نے کہا کہ پی ٹی آئی چاہتی ہے حکومت اور اپوزیشن معاملات مشاورت سےچلائیں۔

پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری نے اس موقع پر کہا کہ احتساب آئین پاکستان کا حصہ ہے اپوزیشن کےتحفظات دور کریں گے، حکومت اوراپوزیشن ساتھ نہیں چلیں گے تو نظام آگے نہیں بڑھے گا۔ اسد قیصر کا کہنا تھا کہ ورکنگ ریلیشن شپ بہتر بنانا چاہتے ہیں، معیشت سمیت دیگر اہمامور پر چیلنجز درپیش ہیں، ان تمام مسائل کا ملکر حل کرنا چاہتے ہیں۔