پنجاب میں حکومت سازی، جہانگیر اور علیم کی چوہدری برادران سےملاقات

Last Updated On 12 August,2018 03:47 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب میں حکومت سازی کیلئے تحریک انصاف اور ق لیگ میں مشاورت جاری ہے۔ چوہدری برادران سے تحریک انصاف کے رہنماوں جہانگیر ترین اور علیم خان نے انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی جس میں وزیراعلی پنجاب، سپیکر اور ڈپٹی سپیکر سمیت معاملات پر بات چیت ہوئی۔

ملک کے سب سے بڑے صوبےپنجاب میں حکومت سازی پر باہمی مشاورت کیلئےتحریک انصاف کے رہنماوں جہانگیر ترین اور علیم خان نے چوہدری برادران سے انکی لاہور میں رہاش گاہ پرملاقات کی، ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین، چوہدری پرویز الہی اورمونس الہی نےتحریک انصاف کے رہنماوں سے وزیر اعلی پنجاب ،سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے انتخاب پر مشاورت کی۔

ملاقات میں ارکان پنجاب اسمبلی سے رابطوں اور 14 اگست کو پارلیمانی اجلاس پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔