کتاب جو آگ لگانے پر ہی پڑھی جا سکے گی

Last Updated On 06 July,2018 05:58 pm

لاہور: (روزنامہ دنیا) کسی کتاب کو جلانا ایک صاحب ذوق اور کتاب دوست انسان کیلئے نہایت ہی ناپسندیدہ اور بدترین فعل ہے اور یہ حرکت کسی پڑھے لکھے شخص کو اشتعال میں مبتلا کرسکتی ہے۔

لیکن اس وقت کیا کیا جائے جب کسی کتاب کو پڑھنا ہی اس وقت ممکن ہو جب اسے آگ سے جلایا جائے؟ ہالینڈ کے ادارہ برائے فائن آرٹ اینڈ ڈیزائن کے چند طلبا نے ایسی کتاب تخلیق کی ہے جس پر لکھے الفاظ اس وقت نظر آئینگے جب اسے 451 فارن ہائٹ ڈگری پر جلایا جائے اس سے قبل یہ کتاب آپ کو بالکل سیاہ نظر آئیگی۔ اسے بنانے والے طلبا کا کہنا ہے کہ کتاب کے اوراق پر ایک تہہ چڑھائی گئی ہے جو جلانے کیساتھ غائب ہوجائیگی اور اس کے نیچے سادے کاغذ پر لکھے گئے لفظ نمودار ہوجائینگے ۔