فن لینڈ کے نوجوان کا انوکھا کارنامہ

Last Updated On 06 July,2018 11:35 am

لاہور(نیٹ نیوز) فضا میں اُڑتے ہوئے زمین کی جانب چھلانگ لگانا یقیناًکوئی آسان کام نہیں تاہم اس نوجوان نے تو بہادری کے تمام ریکارڈ توڑتے ہوئے ایسا دل دہلا دینے والا کرتب پیش کیا کہ دیکھنے والوں کی سانسیں ہی روک ڈالیں۔

فن لینڈ کے ایک نوجوان نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ہاٹ ایئر بیلون سے آسمان کی جانب اُڑان بھری تو ایک انوکھے کارنامے کو سر انجام دینے کی ٹھان لی۔ اینٹی پینڈی کینن نامی اس نوجوان نے اپنے ساتھیوں کیساتھ سکائی ڈائیونگ کا ارادہ کیا تھا تاہم جب چھلانگ لگانے کا وقت آیا تو اس نے اپنا پیرا شوٹ اُتار کر زمین کی طرف اُچھال دیا اور اپنی شرٹ بھی اُتار کر پھینک دی تاکہ اسے کسی قسم کا سہارا نہ ملے اور وہ یہ کرتب بغیر حفاظتی اقدامات کے سرانجام دے۔

نوجوان نے اسی اندازمیں ہاٹ ایئر بیلون سے چھلانگ لگا دی جیسے ہی زمین سے فاصلہ کم رہ گیا تو اس نوجوان کے ساتھی نے اپنا پیراشوٹ کھولا اور یہ اس سے لٹک گیا اور اپنا کرتب کامیابی سے سرانجام دیکر زمین تک پہنچ گیا۔