کولمبیا میں گدھوں کے سالانہ تہوار پر مقابلہ حسن کا انعقاد

Last Updated On 06 July,2018 10:06 am

لاہور: (روزنامہ دنیا) کولمبیا میں ہونیوالا مقابلہ حسن، خوبصورت دکھنے والی ایک گدھی نے جیت لیا۔

کولمبیا کے کسان گدھوں کیساتھ اپنی محبت اور احترام کے اظہار کیلئے گدھوں کا تہوار ہر سال مناتے ہیں۔ کولمبیا میں چودہ سال سے جاری سالانہ مقابلے میں گدھوں کو سجا سنوار کر پیش کیا جاتا ہے۔ مقابلے میں کوئی ریس نہیں کرائی جاتی بلکہ دیکھا جاتا ہے کہ کو نسی گدھی سب سے اچھا تیار ہو کر آئی ہے۔ مالکان اپنے اپنے گدھوں کو منفرد دکھانے کیلئے ان کو کئی طریقوں سے سنوارتے ہیں۔ کوئی ان کو وگ لگاتا ہے تو کوئی نقلی پلکیں لگاتا ہے، سالانہ فیسٹیول پر بڑی تعداد میں کسانوں کے ساتھ ساتھ عام شہری بھی شرکت کرتے ہیں۔