برطانیہ: وورسیسٹر سٹی میں چوری کی انوکھی واردات

Last Updated On 05 July,2018 05:07 pm

لاہور: (دنیا نیوز) چوری کی حیرت انگیز واردات میں چور مہنگی ترین کار کو چھوڑ کر کوڑے دان لے اڑا۔

مالک مکان جب صبح سو کر اٹھا تو اس کے گھر کے باہر رکھے دو کوڑے دان غائب تھے، سی سی ٹی وی کیمرے کی مدد سے جب اس نے رات کی فوٹیج دیکھی تو حیرت کی کوئی انتہا نہ رہی، ٹوپی اور ٹریک سوٹ میں ملبوس چور رات کے اندھیرے میں گلی میں آیا اور مہنگی ترین کار کو چھوڑ کر سستے سے دو کوڑے دان لے کر رفو چکر ہو گیا۔