چمپینزی کا بچہ نگران جوڑے کی محبت نہ بھلا سکا

Last Updated On 05 July,2018 11:25 am

فلوریڈا (دنیا نیوز ) چمپینزی کے بچے کا جذباتی انداز، اپنے نگران جوڑے سے دوبارہ ملنے پر ان کے گلے لگ گیا، ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہو گئی۔

فلوریڈا کے شہر میامی کے زولوجیکل وائلڈ لائف فاؤنڈیشن کے جوڑے تانیا اور جورگ کو چمپینزی لمبانی سے ملوایا گیا تو وہ ان سے لپٹ گیا، لمبانی چند دن کا تھا جب اسے نمونیا ہو گیا اور اس کی ماں نے اسے چھوڑ دیا۔

ایسے میں تانیا اور جورگ نے اسے گود لیا اور اس کی دن رات نگرانی کی جس سے اس کی جان بچ گئی۔ لمبانی کو صحت یاب ہونے پر تانیا اور جورگ سے علیحدہ کر دیا گیا تھا۔