جس ملک میں سیاستدان کی عزت نہیں، وہ ملک ترقی نہیں کرسکتا: وزیراعظم

Last Updated On 05 May,2018 03:13 pm

پسرور: (دنیا نیوز) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے جس ملک میں سیاستدان کی عزت نہیں ہوتی وہ ملک ترقی نہیں کرتا، جتنی ایک جج ، جنرل کی عزت ہے اتنی ہی سیاستدان کی ہونی چاہیے۔

شاہد خاقان عباسی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ملک کی ترقی چاہتے ہیں تو ووٹ کو عزت دو، ملک کی ترقی کا یہی واحد طریقہ ہے، سیاستدان سب کچھ برداشت کرتا ہے اور ملک کی خدمت کرتا ہے، ملک چلانے کا کام سیاستدان ہی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا ہم نے تمام فیصلے سرآنکھوں پر رکھے، سیاستدانوں کا ہر 5 سال بعد احتساب ہوتا ہے، آج کام نہ کرنے والے اکٹھے ہوگئے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا ملکی ترقی کا طریقہ صرف ایک ہے کہ ووٹ اور سیاستدان کوعزت دی جائے، خواجہ آصف کے پاس اقامہ تھا، اقامہ صرف ویزے کیلئے ہوتا ہے، انہوں نے نے اپنی آمدن پر ٹیکس ادا کیا، خواجہ آصف نے 30 سال ملک کی خدمت کی۔