راولپنڈی: (دنیا نیوز) وزیرِاعظم شاہد خاقان عباسی اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی شمالی وزیرستان آمد، مارکیٹ کمپلیکس اور تجارتی ٹرمینل کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر گفتگو میں وزیرِاعظم نے کہا کہ فوج نے امن و امان کی بحالی میں بہترین کردار ادا کیا۔
وزیرِاعظم شاہد خاقان عباسی نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے ہمراہ میرانشاہ اور غلام خان کا دورہ کیا، ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا اور یادگار شہدا پر فاتحہ خوانی کی۔ وزیرِاعظم کا کہنا تھا کہ قبائلی عوام نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے بڑی جرات اور حوصلے کا مظاہرہ کیا جبکہ فوج نے امن و امان کی بحالی میں بہترین کردار ادا کیا۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی وزیرِاعظم شاہد خاقان عباسی کے ہمراہ تھے۔ وزیرِاعظم نے وطن اور امن پر مر مٹنے والے شہداء کی یادگار پر پھول چڑھائے اور پاک فوج کے انجیئنرز کے شاہکار مارکیٹ کمپلیکس اور غلام خان ٹریڈ ٹرمینل کا افتتاح کیا۔ وزیرِاعظم نے عمائدین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبے ابھی سماجی اقتصادی ترقی کی شاہراہ پر سفر کی شروعات ہیں۔
Prime Minister and COAS visited NWA. PM inaugurated Miranshah Market Complex and Ghulam Khan Trade Terminal. “Rehabilitation of TDPs and socio-economic uplift of FATA is priority objective of the govt. Army has done its job, now turn of political administration”, PM. pic.twitter.com/eE2lnvCHkg
— Maj Gen Asif Ghafoor (@OfficialDGISPR) April 30, 2018