ساہیوال: (دنیا نیوز) لاہور والوں نے عمران خان کی بات سننے سے انکار کر دیا، تیر پر مہر لگانے والے سزا کے حقدار، مریم نواز کا ساہیوال میں جلسے سے دھواں دار خطاب، پی ٹی آئی نے اپنا ووٹ پی پی کے پاس گروی رکھ دیا۔
ساہیوال میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ 2018 میں عمران دور دور تک نظر نہیں آئیں گے۔ پورے پاکستان سے لوگ اکٹھا کرکے لاہور لاتے ہیں کہ وہ ان کی بات سنیں لیکن لاہور کے لوگوں نے بات سننے سے انکار کردیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پیسہ بہا کر لوگوں کو پشاور سے لانا تھا تو پشاور میں ہی جلسہ کرلیتے لیکن جنہیں پشاور سے بھر کر لائے تھا، انہوں نے خود لاہور کی ترقی اپنی آنکھوں سے دیکھ لی۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ سازشی مہروں نے عوام کا ووٹ پیپلزپارٹی کے آگے گروی رکھ دیا ہے، یہ دونوں ووٹ مانگنے آئیں تو زرداری عمران بھائی بھائی کے نعرے سے استقبال کرنا ہے۔ اس موقع پر مریم نواز نے عمران زرداری بھائی بھائی کے نعرے بھی لگوائے۔